ڈسٹرکٹ کورٹ دکی میں فائرنگ کا مقدمہ ایس ایچ او کی مدعیت میں درج

دکی (انتخاب نیوز) ڈسٹرکٹ کورٹ دکی میں ہونے والے فائرنگ کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔ مقدمہ ایس ایچ او منظور احمد حسنی کی مدعیت میں درج کرلیا گیا ہے۔ مقدمہ عصمت اللہ ولد نیک محمد قوم طور ناصر کے خلاف درج کرلیا گیا ہے۔ مقدمہ فرد نمبر 57/2023 تخریب کاری ،کار سرکار، اور اقدام قتل کے دفعات کے تحت درج کرلیا گیا ہے۔ ڈسٹرکٹ کورٹ دکی میں فائرنگ کے واقعے میں وکیل سمیت پانچ افراد زخمی ہوگئے تھے۔ زخمیوں میں ایڈوکیٹ ملک امیر محمد ترین،ملزم افضل عرف افضلو ناصر ،پولیس اہلکارمحمد گل،گواہ بہادر زرکون، اور پٹواری جان گل ترین زخمی ہوگئے تھے۔ فائرنگ کرنے والا ملزم دیوار پھلانگ کر فرار ہوگیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں