اسلم بھوتانی کی وفاقی وزیر توانائی سے ملاقات، گوادر میں بجلی کی ترسیل میں تعطل پر گفتگو

گوادر : لسبیلہ سے منتخب ایم این اے اسلم بھوتانی نے اسلام آباد میں وفاقی وزیر توانائی خرم دستگیر سے ملاقات کی اور انہیں گوادر کے شہری علاقوں میں بجلی کی ترسیل میں تعطل سے متعلق مسائل سے آگاہ کیا۔ انہوں نے وفاقی وزیر کی توجہ مبذول کراتے ہوئے کہا کہ این ڈی ٹی سی کو حکم دیاجائے کہ گوادر میں شہری علاقوں کی ضروریات کے مطابق بجلی کی فراہمی ممکن بنائی جائے ۔ایم این اے اسلم بھوتانی کی درخواست پر وفا قی وزیر پاور نے چیف کیسکو کو حکم دیا کہ 6 ٹرانسفارمر فوری طور پر گوادر میں ڈی سی اور کیسکو ایکسین کے حوالے کئے جائیں تاکہ ایمر جنسی کے طور پر ٹرانسفارمرز تنصیب کئے جائیں تاکہ بجلی کا تعطل گوادر سٹی میں نہ ہو۔

اپنا تبصرہ بھیجیں