کورونا کیسز میں خطرناک اضافہ باعث تشویش ہے، پلوشہ خان

اسلام آباد:مرکزی ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات پیپلزپارٹی پلوشہ خان نے کہاہے کہ کورونا کیسز میں خطرناک اضافہ باعث تشویش ہے۔ ایک بیان میں پلوشہ خان نے کہاکہ وزیر اعظم کو نفسیاتی علاج کی ضرورت ہے، نیازییہ سلطنت نے شہریوں کو کورونا کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا ہے،نالائق وزیر آعظم وبا کا ملبہ عوام پر نہ ڈالیں۔ انہوں نے کہاکہ نالائق وزیر آعظم سے نہ ملک کی معیشت سنبھالی جا رہی ہے نہ شہریوں کی صحت۔ انہوں نے کہاکہ تاریخ کہے گی ایک نالائق لایا گیا جس نے تباہی کی اور چلا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں