محکمہ انجینئرنگ ایگریکلچرل کچھی کے آفیسر پر نامعلوم افراد کا حملہ،زخمی حالت میں اسپتال منتقل

بولان (نامہ نگار) محکمہ انجینئرنگ ایگریکلچرل کچھی کے آفیسر انجینئر قادر بخش مینگل پر نامعلوم افراد کا حملہ۔ کچھی بولان کے محکمہ ایم ایم ڈی کے انجینئرنگ ایگریکلچرل کچھی انجینئر قادر بخش مینگل نیشنل بنک ڈھاڈر سے نکل کر دفتر جا رہے تھے کہ پولیس لائن شاہی باغ کے مقام پر نامعلوم افراد نے ان پر ڈنڈوں سے حملہ کردیا، زدو کوب کر کے زخمی کردیا، حملے کے نتیجے میں انجینئر قادر بخش مینگل زخمی ہوگئے جنہیں سول ہسپتال ڈھاڈر منتقل کیا گیا، جہاں طبی امداد دینے کے بعد سبی سی ایم ایچ منتقل کیا گیا۔ اطلاعات کے مطابق تاحال واقعے کا مقدمہ درج نہیں ہوا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں