کوئٹہ پولیس نے اشتہاریوں سمیت 15 ملزمان پکڑ گئے، جعلی کرنسی، منشیات اور اسلحہ برآمد
کوئٹہ :کوئٹہ پولیس نے اقدام قتل ،اشتہاری،اور جعلی کرنسی سمیت منشیات فروشوں ڈکیتی میں ملوث ملزمان سمیت 15ملزمان کو گرفتار کرکے اُنکے قبضے سے ہزاروں روپے جعلی کرنسی منشیات اسلحہ ایمونیشن برآمد کرکے قبضے میں لے لیا۔ ڈی آئی جی پولیس کوئٹہ غلام اظفر مہیسر،ایس ایس پی آپریشن کیپٹن (ر) زوہیب محسن کی خصوصی ہدایت پر تھانہ امیر محمد دستی کے ایس ایچ او نصیب اللہ ناصر نے ایوب کے قبضے سے 25ہزار جعلی کرنسی برآمد کرلی اور اقدام قتل کے ملزم نقیب ، اختر محمد اور پروین،بشیر کو حراست میں لے لیا شالکوٹ پولیس نے ہدایت اللہ کے قبضے سے 1 پستو مع راونڈ،محمود کے قبضے سے 1کلو چرس برآمد کرلی سریاب پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے ہاشم،نظر محمد ،پرویز ،نعمان ،بلال،ہاشم اور نظر محمد کو گرفتار کرکے اُنکے قبضے سے 3پسٹل بمعہ راونڈ برآمد کرکے قبضے میں لے لئے اسی طرح سول لائن پولیس نے اشتہاری ملزم رحمت اللہ کو گرفتار کرلیا گرفتار ملزمان کیخلاف الگ الگ مقدمات درج کرکے کاروائی شروع کردی ۔


