انتخابات میں ٹھپے مارنے سے بلوچستان کا مسئلہ حل نہیں ہوگا، ڈاکٹر مالک

گوادر (نمائندہ انتخاب) سابق ضلع ناظم وسابق چیئرمین ڈسٹرکٹ کونسل گوادر بابو گلاب سیکڑوں ساتھیوں سمیت نیشنل پارٹی میں شامل، سربندن میں جلسہ عام کا انعقاد سابق وزیراعلیٰ بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ کی شرکت۔ جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ، صوبائی صدر رحمت صالح بلوچ، سینیٹر کہدہ اکرم دشتی، ایڈووکیٹ شکیل احمد بلوچ، آدم قادر بخش، بی ایس او کے سابق چیئرمین خیر جان بلوچ، پھلین بلوچ، اشرف حسین بلوچ اور دیگر مقررین نے کہا کہ نیشنل پارٹی بلوچ عوام کی قومی پارٹی ہے۔ بابو گلاب کی قیادت میں شامل ہونیوالے اکابرین، معتبرین، سیاسی کارکنان کی شمولیت سے نیشنل پارٹی ضلع گوادر میں ایک ابھرتی ہوئی حقیقی سیاسی پارٹی کی حیثیت کا درجہ حاصل کرکے عوام کی نمائندگی کرے گی۔ مقررین نے کہا کہ نیشنل پارٹی نیپ اور یوسف عزیز مگسی کی جدوجہد کا تسلسل ہے۔ اس موقع پر معروف شخصیت میر غوث بخش بزنجو کے کاروان کے ہمسفر مرحوم کہدہ عصاءبلوچ کے فرزندان سابق چیئرمین و سابق ناظم بابو گلاب، سابق چیئرمین سربندن کہدہ حمید عصائ، کہدہ بشیر عصائ، کہدہ پرویز سمیت اپنے سیکڑوں ساتھیوں کے ساتھ ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ کی قیادت میں باقاعدہ نیشنل پارٹی میں شامل ہوگئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں