کچلاک میں پولیس کے ناروا سلو ک اوررشوت ستانی کیخلاف مسافروں کا احتجاج

کچلاک(صباح نیوز)کچلاک میں پولیس کےناروا سلو ک اوررشوت ستانی سے تنگ آکر مسافروں نے احتجاج کیا ہے، تفصیلات کے مطابق جمعہ کو کچلاک ریلوے پھاٹک کے قریب پولیس ناکے پر شناختی کارڈ کے نام پر کچلاک کے مقامی لوگوں کو بس اتار کر ان سے پانچ پانچ سو روپے رشوت طلب کی گئی ،مسافروں کا کہنا ہے کہ وہ کچلاک کے مقامی لوگ اور لوکل بس میں سفر کررہے ہیں ،مسافروں نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ پولیس کو ڈپلوکیٹ شناختی کارڈ دکھائے مگر پولیس کا کہناتھاکہ جس کے پاس اوریجنل شناختی کارڈ نہیں ہے وہ پھر پانچ پانچ سو روپے جمع کریں ،پولیس کی جانب سے رشوت طلب کرنے پر مسافروں نے احتجاج کیا اور روڈ کو بلاک کردیا اس دوران پولیس نے لوگوں پر تشدد کا نشانہ بنایا گیا ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں