کوئٹہ، گھر کے کنویں میں گر کر بچہ اور خاتون سمیت 4 افراد جاں بحق

کوئٹہ (آن لائن) کوئٹہ کے علاقے کلی بارےز ئی میں گھر کے اندر کنویں کی صفائی کے دوران دم گھٹنے سے ایک ہی خاندان کے میاں بیوی اور بیٹوں سمیت 4افراد جاں بحق ہوگئے پی ڈی ایم اے ،پولیس ،اور انتظامیہ نے لاشوں کو نکال کر ورثا ءکے حوالے کردیا۔ جمعہ کو کوئٹہ کے نواحی علاقے کلی بارےزئی میں رہائش پذیر ایک شخص محمد علی مری گھر کے صحن میں پانی کے کنویں میں جنریٹر چلا کر کام کر رہا تھا جس کے باعث کنوے میں آکسیجن ختم ہونے کے باعث دم گھٹنے سے بے ہوش ہو گیا، والد کو بچانے کے لیے اسکا بیٹا کنویں میں چلا گیا اسکے بعدیکے بعد دیگرے بیٹے کی ماں اور دوسرا بیٹا بھی کنویں میں اتر گئے۔ واقعے کی اطلاع ملنے پر ایس ایچ او شالکوٹ عابد مینگل، ڈی ایس پی شالکوٹ سرکل خلیل احمد بگٹی، ایس پی سریاب ڈویژن ضیاءمندوخیل اور اسسٹنٹ کمشنر سریاب نثار احمد لانگو موقع پر پہنچ گئے۔ پی ڈی ایم اے کی ریسکیو ٹیم کو طلب کیا گیا جہاں پر مستونگ سے تعلق رکھنے والے نوجوانوں جلیل احمد شاہوانی اور امیر حمزہ شاہوانی نے جرا¿ت اور بہادری کا مظاہرہ کرتے ہوئے کنویں سے محمد علی مری، اسکی اہلیہ اور 2 بیٹوں خمیسہ خان اور محمد یوسف کی لاشوں کو نکالا، لاشوں کو ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں ضروری کارروائی کے بعد ورثاءکے حوالے کردیا گیا۔ یاد رہے کہ اس سے قبل بھی سریاب کے علاقے میں گہری کاریز میں گرنےوالے نوجوانوں کو مستونگ سے تعلق رکھنے والے 2 نوجوانوں نے بہادری کے ساتھ کوشش کر کے لاشیں نکالی تھیں، ایک بار بھر ان نوجوانوں نے اپنی جان جوکھوں میں ڈال کر ایک ہی خاندان کے 4 افراد کی لاشیں نکال کر انتظامیہ کے حوالے کی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں