طوفانی ہواﺅں اور بارشوں سے تربت، ہوشاب ٹرانسمیشن لائن سے بجلی کی فراہمی معطل
کوئٹہ :کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی(کیسکو) کے ترجمان نے کہاہے کہ جمعرات کی شام شدید طوفانی ہواﺅں اور بارش کے باعث 132Kv تربت،ہوشاب ٹرانسمیشن لائن کاایک ٹاورگرگیاجس کے نتیجے میں ہوشاب اور پنجگور گرڈاسٹیشنوںکو بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی تاہم صارفین کی مشکلات کو مدنظررکھتے ہوئے کیسکونے ہنگامی بنیادوںپر کام کرتے ہوئے جمعہ کی صبح عارضی طورپر متاثرہ گرڈاسٹیشنوں کی بجلی بحال کردی اور اب پنجگوراور ہوشاب گرڈسے معمول کے مطابق بجلی کی فراہمی جاری ہے ترجمان نے مزیدکہاکہ 132Kv ٹرانسمیشن لائن کے متاثرہ گرے ہوئے ٹاورکی دوبارہ تنصیب اور مرمت کاکام بعد میں کرلیاجائے گا۔تاہم کیسکونے اس دوران بجلی بندش سے زحمت پر متعلقہ صارفین سے معذرت کی ہے۔
Load/Hide Comments


