ڈیفالٹ کی تاریخیں دینے والوں کو شرم آنی چاہیے، اسحاق ڈار

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وفاقی وزیربرائے خزانہ ومحصولات سینیٹر محمد اسحاق ڈارنے کہا ہے کہ ڈیفالٹ کی تاریخیں دینے والوں کو شرم آنی چاہیے، ہم تمام ادائیگیاں وقت پر کریں گے،ملک ڈیفالٹ نہیں ہوگا،بہت مشکل اصلاحات ہوچکی ہیں اور آئی ایم ایف معاہدے کی تاخیر میں کوئی تکنیکی وجہ نہیں۔ ان خیالات کااظہار اسحاق ڈار نے ہفتہ کے روز پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اسحاق ڈار نے کہا کہ کچھ لوگوں کو شوق ہے وہ تاریخیں دیتے رہتے ہیں کہ ملک فلاں مہینے میں ڈیفالٹ ہو جائے، فلاح مہینے میں ڈیفالٹ ہو جائے گا ، دومہینے رہیں گے، تین مہینے رہیں گے ان کو شرم آنی چاہئے۔ آپ کو ملک کا خیر خواہ ہونا چاہئے اور اپنی مٹی کا وفادار ہونا چاہیے بلکہ یہ بجائے لوگوں کوامید دینے، تسلی دینے کہ اب اکتوبر کی نئی پیشگوئی آگئی ۔ میں یقین دہانی کرواتا ہوں کہ پاکستان خود مختار ملک ہے ، پاکستان کے پاس ہزاروں ارب ڈالرز کے اثاثے ہیں، اگر ہمارا غیر ملکی قرضہ100ارب ڈالر ہے توہمارے پاس ٹریلین ڈالرز کے اثاثے موجود ہیں، ہمیں گھبرانے کی ضرورت نہیں ۔ ایم ڈی آئی ایم ایف نے چھ، سات ہفتے بیان دیا کہ پاکستان ڈیفالٹ نہیں کرے گا، آئی ایم ایف میں تواس بات پر بحث ہو رہی ہے کہ پاکستان سروائیو کیسے کررہا ہے۔ بجٹ بھی ہو گا اوربجٹ کے بعد پاکستان کی طویل المدت بہتری کے لئے کچھ کام ہوں گے۔ انہوںنے کہا کہ جہاں ہم بدقسمتی سے پہنچ گئے ہیں اس میں موجودہ حکومت کی اتنی ذمہ داری نہیں، 2022میں سابق حکومت نے آئی ایم ایف کے ساتھ کی گئی کمٹنٹس کو ریورس کیا بلکہ اس سے پہلے ان پر عملدرآمد بھی نہیں کیا گیا جس سے پاکستان کی ساکھ کو کافی دھچکا لگا، موجودہ حکومت اپنی بھر پور کوشش کررہی ہے کہ سابق کمٹمنٹس پوری ہوں، اس میںکوئی شک نہیں ہے کہ اس کا اچھا خاصا بوجھ عام آدمی اورکاروباری طبقہ پر پڑا ہے، چاہے بجلی کی قیمتیں ہوں، گیس کی قیمتیں ہوں یا جنرل مہنگائی ہو۔ ہماری سابق حکومت میں پاکستان درست سمت میں جارہا تھا۔ بدقسمتی سے پاکستان میں سیاست ہوتی ہے اور سیاسی عدم استحکام سب سے بڑا نقصان کرنے والی آئٹم ہے۔ ہم نے سیاسی نقصان کو ایک طرف رکھتے ہوئے ملک کی خاطر پی ڈی ایم کی تمام جماعتوںنے لبیک کہتے ہوئے ذمہ داری لی۔ ہم نے سب سے مشکل اصلاحات کر لی ہیں اور جو بلیڈنگ ہونی تھی وہ بھی ہو چکی ہے، پاکستان میں واحد (ن)لیگ کی حکومت نے 2013-16تک آئی ایم ایف کا پروگرام مکمل کیا اور تمام12ریوز مکمل ہو ئے۔ اسحاق ڈار نے کہا کہ ہماری سب سے پہلی ترجیح یہ ہے کہ پاکستان کی خودمختارکمٹمٹس ہیں ان میں ایک دن کی بھی تاخیر نہ ہو۔ان کا کہنا تھا کہ پاکستانی معیشت مشکلات سے دوچار ہے لیکن بہتری کی امید ہے، مہنگائی کی وجہ سے عوام پر بوجھ پڑا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں