کوئٹہ ،پی آئی اے کی 2پروازیں 300حجاج اکرام کو لیکر مدینہ روانہ ہو گئیں

کوئٹہ: کوئٹہ انٹر نیشنل ایئر پورٹ کے رن وے کی اپ گریڈ یشن مکمل ہو نے کے بعد پی آئی اے کی 2پروازیں 300حجاج اکرام کو لیکر مدینہ روانہ ہو گئیں ۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز کوئٹہ انٹر نیشنل ایئر پورٹ کے رن وے اپ گریڈیشن منصوبے کی تکمیل اور آپریشنل ہونے کے بعدپی آئی اے کی 2پروازیں 300حجاج اکرام کو لیکر مدینہ روانہ ہو گئیں ،کوئٹہ انٹر نیشنل ایئر پورٹ کے رن وے کی اپ گریڈ یشن سے قبل حجا ج اکرام کو کراچی کا بھی سفر کرنا پڑتا تھا ۔ یار رہے کہ رن وے کی اپ گریڈیشن کے بعد کوئٹہ انٹر نیشنل ایئر پورٹ پر ہر قسم کے موسمی حالات میں بڑے جہاز وں کی لینڈنگ کو بھی یقینی بنایا جاسکے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں