سوات، کالعدم تنظیم کے 2 مشتبہ افراد گرفتار، بھاری اسلحہ برآمد
سوات (مانیٹرنگ ڈیسک) پولیس نے سوات میں کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے 2 مشتبہ افراد کو گرفتار کر کے بھاری مقدار میں اسلحہ برآمد کر لیا۔سوات پولیس نے مشتبہ افراد کو میڈیا کے سامنے پیش کر دیا، ملزمان نے چند روز قبل منگلور میں پولیس پر فائرنگ کی تھی۔ پولیس مقابلے میں مقامی شخص جاں بحق اور ایک پولیس اہلکار زخمی ہوا تھا۔ ملزمان کو تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا جہاں ان سے مزید انکشافات متوقع ہیں۔
Load/Hide Comments


