ماحولیات کا عالمی یوم، محکمہ جنگلات کے تحت گوادر میں شجر کاری اور صفائی مہم کا اہتمام
گوادر : جنگلات کے کنزرویٹر عبدالوحید بلوچ اور ڈپٹی کنزرویٹر یار محمد دشتی، کہا ہے کہ ماحولیات کا عالمی دن کو منانے کا مقصد عوام میں ماحول کی بہتری اور آلودگی کے خاتمے سے متعلق شعور و آگاہی پیدا کرنا ہے اس دن کے مناسبت سے گوادر میں شجر کاری اور صفائی ستھرائی مہم سمیت آگاہی مہم کا اہتمام کیا گیاہے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے عالمی یوم ماحولیات کے مناسبت سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ہے عالمی یوم ماحولیات کے مناسبت سے منعقدہ اس مشترکہ تقریب میں محکمہ ماحولیات کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر طارق بلوچ اور گوادر ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے عبدالر حیم، حمل آفریں، اور سیول سوسائٹی سے حفیظ بلوچ بھی خطاب کیا اور محکمہ جنگلات کے تعاون سے گوادر میں پر شابی کے مقام پر تمر کا پودا بھی لگایا اس موقع پر مقررین نے کہا ہے کہ قدرتی ماحولیاتی نظام کے اس طویل سلسلے میں تمام ماحول دوست امکانات کو استعمال میں لانے کے لئے خود زمین پر آباد انسانوں کو بھی اپنے اردگرد کی آب و ہوا کو صاف رکھنے کی ہر ممکن کوشش کرنا ہو گی۔ قدرتی ماحول کو بہتر بنانے کے ساتھ ساتھ شہری ماحول کی خوبصورت پر بھی بہت زیادہ کام کرنے کی ضرورت ھے عالمی یوم ماحولیات کے مناسبت سے آگاہی واک بھی کیا گیا، تاکہ لوگوں میں شعور اجاگر کیا جاسکے۔ پلاسٹک کے برے اثرات کو روکھنے کیلئے سمندر کے کنارے پلاسٹک اور ان سے بننے والے دوسرے اجزاءکو تمام ممبران نے چن کے اس ایریا کو صاف، ستھرا رکھنے اور لوگوں میں شعور آگہی پیدا کرنا اور ماحول کو صاف ستھرا رکھنا تھا مقررین نے کہا ہے کہ ہمیں ماحول دوست کام کرنے ہونگے، جس سے ماحول کو نقصان ہونے کے بجائے فائدہ ہو ان کا کہنا تھا کہ یہ صرف ایک شخض یا ادارے کی زمہ داری نہیں، عوام کو بھی اپنا رول ادا کرنا ہوگا۔عوام کو چائیے کہ وہ ہر جگہ کوڑا نہ ڈالیں بلکہ ایک خاص جگہ مخصوص کریں، تاکہ متعلقہ ادارے کو کوڑا اٹھانے میں مشکلات پیش نہ آئے۔ ہمیں چاہیے کہ ہم پلاسٹک کی جگہ لوکل بنے ہوئے مزری کے ٹوکری استعمال کریں یاکہ کپڑے کے بنے ہوئی بیگ استعمال کریں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے محکمہ جنگلات گوادر کے ڈپٹی کنزرویٹر یار محمد دشتی نے کہا کہ محکمہ جنگلات ہر وقت اسی کوشش میں رہتی ہے کہ زیادہ زیادہ درخت لگانے چاہیے عوام کو بھی شجرکاری مہم میں بڑھ چڑھ کے حصہ لینا چائیے۔ درخت لگانا اور لوگوں کو مفت درخت فراہم کرنا محکمہ جنگلات کی زمہ داری ہے، لیکن عوام کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔


