ایران سے آنیوالی بجلی کی دو لائنوں میں فنی خرابی، مکران ڈویژن تاریکی میں ڈوب گیا

مکران (نمائندہ خصوصی) ایران مکران، جیکی گور، اور ایران مکران ، گوادر پولان دونوں مین ٹرانسمیشن لائن میں فنی خرابی کے باعث مکران کو بجلی کی فراہمی منقطع پورا مکران تاریکی میں ڈوب گیا، ایران پولان، گوادر ٹرانسمیشن لائن میں پیر کی صبح جبکہ تربت، تمپ کے درمیان پیر کی شام کو خرابی پیدا ہوگئی، شدید گرمی سے شہری اذیت میں مبتلا۔ تفصیلات کے مطابق ایران سے مکران آنے والی دونوں ٹرانسمیشن لائنوں میں خرابی پیدا ہونے کے باعث مکران کو بجلی کی سپلائی منقطع ہوگئی، جس سے کیچ، گوادر، پنجگور، ہوشاپ، بلیدہ، پسنی ، اورماڑہ کو بجلی کی فراہمی منقطع ہوگئی ہے، کیسکو ذرائع کے مطابق ایران پولان، گبد گوادر ٹرانسمیشن لائن میں پیر کی صبح فنی خرابی پیدا ہوگئی جس سے گوادر سمیت پسنی اورماڑہ کو بجلی کی سپلائی منقطع ہوگئی، اور گوادر کو تربت سے بجلی کی سپلائی بحال کردی گئی، جبکہ پیر کی شام کو تربت، تمپ کے درمیان 132kv ٹرانسمیشن لائن میں خرابی پیدا ہوگئی جس سے تمپ، مند کے علاوہ تربت، پنجگور، بلیدہ، دشت، ہوشاپ، پسنی، اورماڑہ، گوادر سمیت تمام علاقوں کو بجلی سپلائی معطل ہوگئی، جس سے پورے مکران تاریکی میں ڈوب گئے اور شدید گرمی سے شہری اذیت میں مبتلا ہوگئے، ذرائع کے مطابق رات کو بجلی بحالی کے امکانات کم ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں