کوئٹہ، گاہی خان چوک پر فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق

کوئٹہ (انتخاب نیوز) کوئٹہ کے علاقے گاہی خان چوک کے قریب نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق۔ ایدھی ذرائع کے مطابق گاہی خان چوک کے قریب فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا جس کی شناخت شوکت ولد خیر محمد قوم لہڑی سکنہ گوہر آباد سے ہوئی۔ لاش کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا۔ پولیس واقعے کی مزید تفتیش کررہی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں