گوادر کے سرکاری اسکولوں میں ٹیچنگ اسٹاف کی پوسٹوں میں اضافہ کیا جائے، فیض ناگوری

گوادر (انتخاب نیوز) گوادر کے سرکاری اسکولوں میں گزشتہ پانچ سال کے دوران ٹیچنگ اسٹاف کے پوسٹ میں اضافہ نہیں کیا گیا ہے۔ ضلع گوادر کے خالی ٹیچرز کی اسامیوں کے لئے 1500 سے زیادہ تعلیم یافتہ مرد اور خواتین امیدواروں نے ایجوکیشن ڈپارٹمنٹ میں اپنی درخواستیں جمع کئے ہیں۔ جس میں جے وی ٹی، جی ای ٹی، ایم کیو، ای ایس ٹی، جے اے ٹی، جے ڈی ایم شامل ہیں۔ فیض نگوری کونسلر چیئرمین والدین تعلیمی کمیٹی گورنمنٹ جدید ہائی اسکول گوادر نے اپنے بیان میں کہا کہ ضلع گوادر میں ہر سال اسٹوڈنس کی تعداد میں اضافہ ہورہا ہے۔ باقی اضلاع سے بھی بڑی تعداد سے لوگوں نے کاروبار کے لیے گوادر کا رخ کیا ہے۔ ضلع گوادر کے دیہی علاقوں کی اکثر آبادی گوادر سٹی میں شفٹ ہوچکی ہے جس کی وجہ سے کلاس روم میں بیٹھنے کی جگہ نہیں اور دوسری طرف ٹیچرز کی تعداد بھی انتہائی کم ہے۔ ضلع گوادر کے میل اور فیمیل کی خالی اسامیوں کی تعداد انتہائی کم ہے جس کے نتیجے میں ضلع گوادر کے سرکاری اسکولوں میں اسٹوڈنس کی تعلیم شدید متاثر ہورہی ہے۔ صوبائی حکومت، چیف سیکرٹری بلوچستان، سیکرٹری ایجوکیشن، ڈائریکٹر ایجوکیشن سے مطالبہ کرتے ہیں کہ ضلع گوادر کے تعلیمی اداروں میں پانچ سال سے ٹیچنگ اسٹاف کی پوسٹوں میں کوئی اضافہ نہیں کیا گیا ہے جس سے سرکاری اسکولوں میں درس و تدریس کا نظام شدید طورپر متاثر ہے اور ضلع گوادر کی لاکھوں بچے اور بچیوں کی تعلیم متاثر ہورہی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں