حب میں یوریا کھاد اور چینی کے گودام پر چھاپا، ہزاروں بوریاں برآمد

حب (نمائندہ انتخاب) حب میں یوریا کھاد اور چینی کے ذخیرہ گودام پر کسٹم انٹیلی جنس فورس کا چھاپہ، کسٹم نے ضلعی انتظامیہ سے سیکورٹی طلب کرلی اس سلسلے میں بتایا جاتا ہے کہ حب شہر کے قریب تھانہ بیروٹ کی حدود پیرکس روڈ پر اچانک ہوٹل سے متصل یوریا کھاد اور چینی کی ذخیرہ اندوزی کے ایک گودام پر کسٹم انٹیلی جنس حکام نے خفیہ اطلاع پر چھاپہ مار کاروائی کی ہے ذرائع بتاتے ہیں کہ مذکورہ گودام میں 8ہزار سے زائد یوریا کھاد اور اِس سے زائد چینی کی بوریاں موجود ہیں ذرائع کے مطابق کسٹم کی کاروائی کے بعد ذخیرہ کی گئی یوریا کھاد اور چینی کی بوریوں کی گنتی اور کسٹم ہاﺅس منتقلی کے حوالے سے گزشتہ روز کسٹم حکام نے ڈپٹی کمشنر حب سے ملاقات کر کے سیکورٹی فراہم کرنے کی مدد طلب کی ہے مزید برآں ذائع کے مطابق کسٹم انٹیلی جنس حکام نے یوریا کھاد اور چینی سے لدے سے دو بڑے ٹرک پکڑ کر کسٹم ہاﺅس گڈانی منتقل کئے جنہیں بعدازاں چھوڑ دیا گیا۔واضح رہے کہ تھانہ بیروٹ کی حدود میں نہ صرف چور ڈاکو اسٹریٹ کرمنلز گرہ سرگرم ہیں اور شہریوں و تاجروں کی ان گروہوں نے زندگی اجیرن بنا کر رکھ دی بلکہ غیر ملکی اسمگل شدہ اشیاءکی ذخیرہ اندوزی بعد ازاں انکی کراچی منتقلی سمیت یوریا کھاد اور چینی کی غیر قانونی ذخیرہ اندوزی کے گودام بھی تھانہ بیروٹ کی حدود میں پولیس کی مبینہ سرپرستی میں بڑی تعداد میں موجود ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں