ایڈووکیٹ عبدالرزاق کا قتل، وزیر داخلہ بلوچستان نے 24 گھنٹے میں رپورٹ طلب کرلی

کوئٹہ: وزیر داخلہ بلوچستان میر ضیا اللہ لانگو نے سینئر ایڈوکیٹ عبدالرزاق پر فائرنگ واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ سے 24 گھنٹے میں واقعہ کی رپورٹ طلب کرلی۔ میر ضیا اللہ لانگو نے سینئر ایڈوکیٹ کی وفاتِ پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس قسم کی تخریب کاری برداشت نہیں کی جائے گی۔ وکلا ہمارا قیمتی سرمایہ ہے ہمارے پہلے بھی بہت سے وکلا دہشت گردی کا شکار ہوئے ہیں مزید ہم اپنے لوگوں کا جانی نقصان برداشت نہیں کر سکتے۔ وزیر داخلہ نے تمام قانون نافذ کرنے والے اداروں کو تخریب کاروں کیخلاف سخت سے سخت کارروائی کرنے کی ہدایات دی وزیر داخلہ نے مرحوم کے درجات کی بلندی اور لواحقین کو صبر جمیل کے لیے دعا بھی کی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں