پشاور، پولیس چوکی پر تخریب کاروں کا حملہ، پولیس کی جوابی فائرنگ

پشاور(مانیٹرنگ ڈیسک)پشاور کے علاقے سربند اچینی پولیس چوکی پر تخریب کاروں نے حملہ کیا جسے پولیس کی جوابی فائرنگ کے نتیجے میں ناکام بنا دیا گیا۔ذرائع کے مطابق پولیس اور تخریب کاروں کے درمیان فائرنگ کا سلسلہ کچھ دیر جاری رہا تاہم جوابی فائرنگ کے نتیجے میں تخریب کار فرار ہو گئے۔ایس ایس پی آپریشن ہارون الرشید کے مطابق پولیس چوکی اچینی پر دو اطراف سے فائرنگ کی گئی۔ہارون الرشید نے بتایا کہ پولیس نے حملہ پسپہ کردیا، واقعہ میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ایس ایس پی آپریشن کے مطابق حملہ آوروں کی تعداد 8 سے 10 تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں