جامعہ تربت کے دو فیکلٹی ممبران کی ترکی کی جامعات اور تحقیقی اداروں میں خدمات

تربت : جامعہ تربت کے دو فیکلٹی ممبران نے ترکی کی جامعات اورتحقیقی اداروں میں بطور وزٹنگ سائنسدان خدمات سرانجام دیکر جامعہ تربت کا نام عالمی سطح پرروشن کردیاہے جامعہ تربت کےوائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر جان محمد نے جامعہ تربت کے دونوں فیکلٹی ممبران ڈاکٹر نعیم اللہ اور ڈاکٹر روح اللہ کواس کامیابی پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ یونیورسٹی آف تربت کے لیے یہ اعزاز کی بات ہے کہ جامعہ تربت کے فیکلٹی ممبران غیر ملکی یونیورسٹیوں اوراداروں میں تحقیقی سرگرمیوں میں حصہ لے کر غیرمعمولی کارکردگی کامظاہرہ کررہے ہیں اور ان کے تحقیقی خدمات کی بین الاقوامی سطح پرپذیرائی کی جارہی ہے ڈاکٹر جان محمدکاکہناتھا کہ اس طرح کے مشترکہ ریسرچ پروجیکٹس ترکی اور پاکستان کی جامعات اور تحقیقی اداروں کے درمیان ادارہ جاتی شراکت داری کوفروغ دینے میں معاون ثابت ہونے کے علاوہ مزید مشترکہ تحقیقی پروجیکٹس، ایکسچینج پروگرامز اور باہمی تعاون کے دیگر منصوبے شروع کرنے کے لئے مدد ثابت ہوں گےیونیورسٹی آف تربت کے ترجمان کے مطابق جامعہ تربت کےدونوں فیکلٹی ممبران نےترکی میں ترکش سائنسی اور ٹیکنالوجیکل تحقیقی کونسل (TBTAK)کے زیراہتمام اور ان کی مالی معاونت سے مشترکہ تحقیقی پروجیکٹس کامیابی کے ساتتھ مکمل کرنے کے بعد جامعہ تربت دوبارہ جوائن کرلیاہے ترجمان کے مطابق یونیورسٹی آف تربت کے شعبہ کیمسٹری کے ایسوسی ایٹ پروفیسرڈاکٹر نعیم اللہ اور ڈاکٹر روح اللہ نے ترکی میں توکات غازی عثمان پاشا یونیورسٹی کے میزبان سائنسدان پروفیسر ڈاکٹر مصطفی توزین کے ساتھ دو مشترکہ ریسرچ پروجیکٹس پرکام کیاہے جامعہ تربت کے وزٹنگ سائنسدان تعلیمی سال 2022-23ءکے دوران ترکی کی جامعات اور تحقیقی اداروں میں مختلف قسم کی علمی،تحقیقی اور ترقیاتی سرگرمیوں میں منسلک رہے ہیں، اس دوران انکے تحقیقی کام اعلی ایمپیکٹ فیکٹرکے حامل جرنل میں بھی شائع ہوچکے ہیںڈاکٹر نعیم اللہ اور ڈاکٹر روح اللہ کے مطابق ان تحقیقی پروجیکٹس کا بنیادی مقصد مختلف ماحولیاتی نمونوں سے مختلف قسم کے زہریلے آلودگیوں کو ہٹانے کے لیے کلاسیکی طریقوں کے متبادل کے طور پر سمارٹ اور چھوٹے ماحول دوست طریقہ کار کو تیار کرنا اور ان کو استعمال میں لانے کے علاوہ ان زہریلے آلودگیوں کے لیے چائٹوسن نانوکومپوزائٹ پر مبنی بائیو سینسر کا پتہ لگانے والے مواد تیار کرنا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں