چاغی، گردی جنگل سے لاپتہ افغان مہاجر نوجوان کی لاش برآمد

چاغی (این این آئی) افغان مہاجر نوجوان کی لاپتہ ہونے کے بعد لاش برآمد کرلی گئی ۔باخبر ذرائع کے مطابق افغان مہاجر کیمپ گردی جنگل کے رہائشی گل نورزئی جسے دو دن قبل گردی جنگل سے لاپتہ ہوا تھا گزشتہ شب اسکی لاش گردی جنگل سے برآمد ہوئی گل نورزئی ایک انسان دوست شخصیت کے مالک تھے جنہوں نے حال ہی میں اپنے ذاتی خرچے سے گردی جنگل سے 16 کے قریب نشی کے عادی افراد کو علاج کی غرض سے اپنے پیسوں سے ہسپتال میں داخل کرائی تھی جنکے علاج لاکھوں روپے بنتی ہے مگر اس انسان دوست شخصیت نے یہ عظیم کام کیا تھا مگر افسوس ایسے معاشرے کے لوگوں پر جنہوں نے ایک انسان دوست شخص کو قتل کرکے لاش ویرانے میں پھینکی ضلع چاغی کے انتظامیہ کو چاہیے قاتلوں کو کفر کردار تک پہنچائے تاکہ عوام کے جان و مال محفوظ ہو اور تحقیقات کی تاکہ حقائق سامنے آسکیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں