کراچی سے 1200 کلومیٹر دوربحیرہ عرب میں موجود طوفان شدت اختیار کر گیا

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)بحیرہ عرب میں موجود طوفان شدت اختیار کر گیا، محکمہ موسمیات کے مطابق طوفان بیپرجوائے کا رخ شمال کی جانب ہے۔ طوفان کراچی کے ساحل سے 1200کلومیٹر کے فاصلے پر موجود ہے، محکمہ موسمیات طوفان کی مانیٹرنگ کررہا ہے،فی الحال طوفان سے کراچی اور بلوچستان کی ساحلی پٹی کو خطرہ نہیں ، کراچی میں گرمی کی شدت برقرار، مطلع جزوی طور پرابرآلود ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں