بغداد کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر میزائل حملہ

بغداد:عراقی فوج نے بتایاہے کہ بغداد کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر ایک میزائل حملہ کیا گیا۔ یہ میزائل ہوائی اڈے کے جنوب میں ایک علاقے سے داغا گیا تھا تاہم اس حملے میں کسی قسم کا جانی یا مالی نقصان نہیں ہوا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق اکتوبر 2019ء کے بعد عراق میں امریکی عسکری اور سفارتی تنصیبات پر 30 میزائل حملے کیے گئے تاہم حالیہ مہینوں میں ان حملوں میں کمی آئی۔بغداد کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر یہ میزائل حملہ ایک ایسے وقت میں کیا گیا ہے جب امریکا اور عراق کی مسلح افواج باہمی تعاون کے حوالے سے ورچوئل مذاکرات کی تیاری کررہی ہیں۔ایک مختصر بیان میں عراق کے سیکیورٹی میڈیا سیل نے بتایا کہ بغداد ایئرپورٹ کے نواح میں ایک میزائل گرا ہے۔ معلوم ہوا ہے کہ یہ میزائل ہوائی اڈے کے جنوب میں واقع عرب خضیرکے مقام سے داغا گیا تھا۔ میزائل حملے کے بعد عراقی فوج کی بھاری نفری نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں