پنجگور میں بجلی کی غیر اعلانیہ طویل بندش، شدید گرمی میں عوام بلبلا اٹھے

پنجگور (آن لائن) پنجگور میں اذیت ناک غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ سے عوام بلبلا اٹھے، کب آئے اور کب جائے پتہ نہیں چلتا۔ تفصیلات کے مطابق پنجگور کا شمار مکران کے گرم ترین علاقوں میں سے انکا شمار ہوتا ہے گزشتہ ماہ مئی سے شروع تاحال گرمی کی شدت میں روز بروز اضافہ ہوتا جارہا ہے جس کی وجہ سے بازار کا کاروبار گھریلو معمولات زندگی شدید متاثر ہوئی ہے رہی سہی کسر غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ نے پورا کردی ہے نہ دن کو مناسب بجلی ہے نہ راتوں کو بجلی مہیسر ہے ہر ایک گھنٹے بعد طویل لوڈ شیڈنگ کی جاتی ہے واضح رہے کہ گزشتہ ایک ہفتے کے دوران مکران کو ایران سے بجلی سپلائی کرنے والی مین لائن میں دو مرتبہ فالٹ ہونے کی وجہ سے مکران کی سپلائی معطل ہوئی تھی اور عموما ہر سال جون کے وقت کھمبوں کا گرنا لائنوں میں فالٹ کا طلسمی سلسلہ ہوتا رہتا ہے اسکے ساتھ ہر ایک دو دن میں لوکل طلسمی فالٹ کبھی ختم نہیں ہوتے ہیں اس وقت پنجگور بلوچستان کا واحد ڈسٹرکٹ ہے جس کی لوڈشیڈنگ انتہا کو پہنچی ہے صارفین عوامی سیاسی سماجی کاروباری حلقوں کا کہنا ہے کہ محکمہ واپڈا کی اس طرح کے عمل سے کاروبار گھریلو معاملات شدید متاثر ہیں محکمہ واپڈا چیف اسکا نوٹس لیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں