بحرہ عرب میں سمندری طوفان کا خدشہ، بلوچستان کے ساحلی علاقوں پر ریڈ الرٹ جاری

کوئٹہ (آن لائن) ڈائریکٹر جنرل پی ڈی ایم اے جہانزیب خان نے بلوچستان کے ساحلی علاقے مکران میں ممکنہ طوفانی صورتحال کے حوالے سے این ڈی ایم اے کے الرٹ کے مطابق سمندری طوفان بائپر جوائے رخ تبدیل کرکے شمال اور شمال مشرق کی جانب بڑھ رہا ہے طوفانی صورتحال سے متعلق وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو اور وزیرداخلہ و پی ڈی ایم اے بلوچستان میر ضیاءلانگو کے احکامات کی روشنی میں اقدامات شروع کردئیے ہیں۔ طوفان پاکستان کے مکران ساحل کی طرف بڑھنے کے امکانات ظاہر کیے جارہے ہیں تمام تر صورتحال کا باقائدہ جائزہ لے رہے ہیں متعلقہ اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز سے مکمل رابطے میںہیں کسی بھی ناگہانی صورتحال سے فوری طور پر نمٹنے کے لئے ریسکیو ٹیمیں فوڈ اور نان فوڈ آئٹم تیار ہیں، فوج ،کوسٹ گارڈ ،فرنٹیر کور ساوتھ، بی سی ڈی اے اور ضلعی انتظامیہ سے مکمل رابطے میں ہیں اور2 ریسکیو بوٹس گوادر ضلعی انتظامیہ کے حوالے کر دی گئی ہیں اورمقامی ماہگیروں کو بھی اس حوالے سے الرٹ جاری کر دیا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں