وفاقی بجٹ میںبلوچستان کے طلبا کیلئے 14 ہزار لیپ ٹاپ، ایک ہزار اسکالر شپ رکھی گئیں

کوئٹہ (یو این اے) مسلم لیگ(ن) کے مرکزی نائب صدر سینیٹرآغاشاہ زیب درانی نے کہاہے کہ وزیراعظم کی جانب سے حکومت بلوچستان کے تحفظات دور کردئےے گئے ہیں نئے مالی سال کے بجٹ میں ہماری سفارشات پر لیپ ٹاپ اسکیم میں بلوچستان کے طلبا کے لئے 14ہزار لیپ ٹاپ رکھا گیابلوچستان کے طلبہ وطلبات کے لئے 1ہزار اسکالرشپ رکھی گئی بجٹ میں ملازمین کومعاشی استحکام کو ترجیحات دیں گئیں گزشتہ حکومت کی غیرذمہدارانہ پالیسیوں نے ملک کو مشکلات میں دھکیلا ۔ان خیالات کااظہار انہوں نے بجٹ پر ردعمل دیتے ہ وئے کیا۔ آغاشاہ زیب درانی نے کہاکہ وفاقی بجٹ میں بلوچستان کو اہمیت دی گئی ہے وزیراعظم کی جانب سے حکومت بلوچستان کے تحفظات کا خاتمہ کیا گیا ہم وزیراعظم کے مشکور ہیں جنہوں نے بجٹ میں بلوچستان کے لئے ہماری شفارشات کو محلوظ خاطر رکھا نئے مالی سال کے بجٹ میں ہماری سفارشات پر لیپ ٹاپ اسکیم میں بلوچستان کے طلبا کے لئے 14ہزار لیپ ٹاپ رکھا گیابلوچستان کے طلبہ وطلبات کے لئے 1ہزار اسکالرشپ رکھی گئی ،آغاشاہ زیب درانی نے کہاکہ وفاقی حکومت نے بلوچستان کو ترجحی دیتے ہوئے صوبے کے ترقیاتی منصوبوں کے لئے اضافی رقم مختص کی گوادر ائیرپورٹ کے منصوبے کو بھی وفاقی بجٹ میں اہمیت دی گئی پاکستان مسلم لیگ کی قیادت اور اتحادی جماعتیں ملک کو درپیش بحرانوں سے۔نکالنے کی کوشش کر رہے ہیں بجٹ میں ملازمین کومعاشی استحکام کو ترجیحات دیں گئیں انہوں نے کہاکہ گزشتہ حکومت کی غیرذمہدارانہ پالیسیوں نے ملک کو مشکلات میں دھکیلا حکومت نے آئی ایم ایف سے نئے معاہدات میں بہترین حکمت عملی اپنائی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں