بلوچستان عوامی پارٹی بکھرنا شروع، 3 رکن اسمبلی سمیت متعدد رہنما پارٹی چھوڑ گئے
کوئٹہ:بلوچستان میں 5 سال قبل بنائی گئی بلوچستان عوامی پارٹی آہستہ آہستہ بکھرنا شروع ہوگئی 2018ءکے عام انتخابات سے قبل بننے والی بلوچستان عوامی پارٹی الیکشن میں صوبے کی سب سے بڑی پارٹی بن کر برسر اقتدار آئی لیکن اب تین سال کے بعد پارٹی میں ایسی پھوٹ پڑی کہ پارٹی کے صدر جام کمال خان کو اپنی ہی جماعت کے ایم پی ایز کے ہاتھوں وزارت اعلی سے ہاتھ دھو نے پڑے اب تک پارٹی کے تین اراکین اسمبلی سمیت کئی رہنما پارٹی کو خیر باد کہہ چکے ہیںباپ کے تین اراکین اسمبلی الیکشن سے قبل ہی پاکستان پیپلز پارٹی کے ہوگئے جب کہ پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنماں کا دعوی ہے کہ بلوچستان کا آئندہ وزیر اعلی جیالا ہوگا دوسری جانب زرایع کے مطابق استحکام پاکستان پارٹی قیادت نے بلوچستان میں پی ٹی آئی کے اراکین اسمبلی سے رابطے کرنے کا سلسلہ شروع کردیاجن میں ڈپٹی اسپیکر بلوچستان اسمبلی بابر موسیٰ خیل سمیت اراکین اسمبلی نصیب اللہ مری ،سردار یار محمد رند ، مبین خلجی،نعمت اللہ زہری ، عمر خان جمالی،اور فریدہ بی بی ہے۔


