وفاقی حکومت نے بلوچستان میں ضم پاٹا کو مختلف ٹیکسوں سے اسثتثنیٰ میں ایک سال کی توسیع کردی
کوئٹہ(یو این اے )وفاقی حکومت نے بلوچستان میں ضم پاٹا کو مختلف ٹیکسوں سے اسثتثنیٰ میں ایک سال کی توسیع کردی ۔گزشتہ روز وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی جانب سے وفاقی بجٹ پیش کیاگیا جس میں 30۔ موجودہ حکومت کی ایک بڑی ذمہ داری یہ ہے کہ صوبوں کے درمیان ہم آہنگی قائم کی جائے اور پاکستان میں ایک یکساں اور ہم آہنگ ٹیکس کا نظام رائج ہو۔ 2018 میں مسلم لیگ ن کی گزشتہ حکومت کے دور میں اسلامی جمہوریہ پاکستان کے آئین میں کی جانے والی 25 ویں ترمیم کے نتیجہ میں فاٹا اور پاٹا کو بلوچستان اور خیبرپختونخوا میں ضم کر دیا گیا تھا۔ حکومت کی ذمہ داری ہے کہ وہ اس آئینی تبدیلی کو موثر طور پر عملی جامہ پہنائے۔ ان علاقوں کے لوگوں کو 5 سال کیلئے ٹیکسوں سے استثنی دیا گیا تھا۔ یہ مدت 30 جون 2023 کو ختم ہو رہی ہے جس میں مزید ایک سال کی توسیع کی جا رہی ہے۔
Load/Hide Comments


