چمن میں جماعت اسلامی کے کارکن پر حملہ کرنیوالوں کو گرفتار کیا جائے، ہدایت الرحمن
کوئٹہ (این این آئی) قائمقام امیر جماعت اسلامی بلوچستان وحق دوتحریک کے قائد مولانا ہدایت الرحمان بلوچ ،جماعت اسلامی کوئٹہ کے قائمقام امیر ڈاکٹر نعمت اللہ نے کہاکہ چمن کے حالات خراب نہیں ہونے دیں گے جماعت اسلامی کے کارکنان لاوارث نہیں ،چیف سیکرٹری ودیگر اعلیٰ حکام واقعہ کانوٹس لیں ۔چمن میں جماعت اسلامی نے بھر پورکام شروع کیا شمولیتی تقاریب سے کچھ شرپسند پریشان ہیں ۔جماعت اسلامی پورے ملک میں اسلامی حکومت کے قیام ،سود کے خاتمے عوام کے مسائل حل اور جائز حقوق کے لیے جمہوری جدوجہد کر رہی ہے۔ اگر حکمرانوں وانتظامیہ نے حافظ امداداللہ پر حملہ کرنے والوں کو گرفتار نہیں کیا اور قرارواقعی سزانہیں دی توجماعت اسلامی بھر پور احتجاج کریگی ۔ن خیالات کا اظہارانہوں نے جماعت اسلامی چمن کے امیر قاری امداداللہ سے فون پررابطہ کرتے ہوئے کیا قاری امدادا للہ نے بتایا کہ مجھے پہلے سے نامعلو م افراد دھمکیاں دے رہا تھا جس سے میں نے انتظامیہ کو بروقت لکھ کر بتادیا مگر ان دھمکیوں کاانتظامیہ نے کوئی نوٹس نہیں لیا تاج روڈ پرگزشتہ رات چوروں کی فائرنگ سے نوجوان شہید ہوا مگر انتظامیہ ٹس سے مس نہیںہورہی ۔ مولانا ہدایت الرحما ن بلوچ نے کہاکہ ہم جماعت اسلامی کے ہر کارکن کی حفاظت کیلئے جدوجہد کریں گے ہم پرامن لوگ ہیں شرپسند ہمارے پرامن ہونے کا ناجائز فائدہ اُٹھارہے ہیں۔ جماعت اسلامی کی مقبولیت سے کچھ منفی سیاست کرنے والے خائف، خوفزدہ اور پریشان ہیں شاید ان لوگوں نے اب حملے شروع کیے ہم حملوں سے ڈرنے والے نہیں ہمارے حوصلے بلند ہیں ہم حق وسچ کا اسلامی سیاست کررہے ہیں ۔ قبل ازیں مولانا ہدایت الرحمان بلوچ نے جماعت اسلامی چمن کے امیر قاری امداد اللہ پر فائرنگ وحملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے ڈی سی چمن سے رابطہ کرتے ہوئے بتایا کہ حکومت وانتظامیہ فوری طورپر حملہ کرنے والوں کو بے نقاب وگرفتار کرکے قرارواقعی سزادیں ۔حکومت انتظامیہ کا عوام کے تحفظ میں ناکامی لمحہ فکریہ ہے اگر انتظامیہ غافل وناکام یا شرپسندوں کا ساتھ دیں تو حالات خراب ہوں گے جس کی ذمہ داری حکومت وانتظامیہ پر عائد ہوگی۔


