پنجگور میں پکڑی گئی منشیات میڈیا کے سامنے پیش نہیں کی گئی، مارکیٹ میں فروخت کرنیکا انکشاف

پنجگور (انتخاب نیوز) لیویز گوران کی کارروائی بڑی مقدار میں منشیات پکڑ لی۔ذرائع کے مطابق لیویز فورس گوران نے گزشتہ روز ایک گاڑی سے بڑے پیمانے پر منشیات برآمد کرکے منشیات کے اسمگلروں کو بھاگنے پر مجبور کردیا۔ دوسری جانب تاحال منشیات کی مقدار میڈیا کے سامنے پیش نہیں کی گئی اور نہ ہی ڈپٹی کمشنر پنجگور کو اطلاع دی گئی، کروڈوں روپے کی منشیات کو مبینہ طور پر خورد برد کرنے کا انکشاف سامنے آگیا ہے ۔واضح رہے اس سے قبل بھی اسی چیک پوسٹ سے کروڑوں روپے کی منشیات کے پکڑنے کی اطلاع تھی مگر منشیات رپورٹ کرنے کی بجائے مبینہ طور پر مارکیٹ میں فروخت کرنے کے انکشافات سامنے آگئے۔ عوامی حلقوں نے ڈپٹی کمشنر پنجگور سے تحقیقات کی اپیل کی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں