سابق صوبائی وزیر نور محمد دمڑ کی وزیراعلیٰ بلوچستان کو کی گئی آڈیو لیک ہوگئی
کوئٹہ (یو این اے) قومی اقتصادی کونسل اجلاس میں شرکت سابق صوبائی وزیر نور محمد دمڑ کی وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو کو کی گئی آڈیو لیک ہوگئی۔ واضح رہے کہ وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو کی جانب سے قومی اقتصادی کونسل کے اجلاس میں شرکت پر صوبائی وزیر نور محمد دمڑ سے قلمدان واپس لے لیا تھا تا ہم اس حوالے سے صوبائی وزیر حاجی نور محمد دمڑ کی جانب سے وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو کو کی جانے والی وٹس ایپ آڈیو لیک ہو گئیں جس میں وہ وزیراعلیٰ بلوچستان کو مخاطب کرتے ہوئے کہتے ہیں کہ ہمارے باس آپ ہیں میری ذاتی تجویز ہے کہ ہمیں قومی اقتصادی کونسل کے اجلاس میں شرکت کرنی چاہیے اسطرح پھر وفاق اور بلوچستان کے درمیان ڈیڈلاک پیدا ہوگا البتہ بحیثیت وزیراعلیٰ بلوچستان فیصلہ آپ نے کرنا ہے کہ ہمیں اجلاس میں شرکت کرنی ہے یا نہیں اس حوالے سے مجھے ہر طرف سے فون کال بھی آئے ہیں آپ کو بھی موصول ہو گئے ہوں گے۔


