وفاقی ٹیکس محاصل کی مد میں بلوچستان کو 479 ارب روپے ملیں گے

اسلام آباد،کوئٹہ(یو این اے )صوبوں کو وفاقی ٹیکس محاصل میں سے بلوچستان کو 479رب روپے ملیں گے مجموعی ٹیکس محاصل کا ہدف 12 ہزار 163 ارب روپے ہے نئے وفاقی بجٹ میں مجموعی ٹیکس محاصل کا ہدف 12 ہزار 163 ارب روپے رکھا گیا، جس میں سے چاروں صوبوں کو ان کے حصے کی رقم ملے گی مالی سال 24-2023 کے وفاقی بجٹ میں مجموعی ٹیکس محاصل 12 ہزار 163 ارب روپے رکھا گیا ہے، قابل تقسیم محاصل میں سے صوبوں کو 5 ہزار 276 ارب روپے ملیں گے دستاویز کے مطابق صوبوں کو موجودہ مالی سال کے مقابلے 1147 ارب روپے زیادہ ملیں گے، سب سے بڑا حصہ پنجاب کو جائے گا، جس کا تخمینہ 2626 ارب روپے لگایا گیا ہے بجٹ کے مطابق سندھ کو1306 ارب روپے اور خیبرپختونخوا کا ٹیکسوں میں حصہ 866 ارب 57 کروڑ روپے ہوگا جبکہ بلوچستان کو قابل تقسیم محاصل میں سے 479 ارب روپے ملیں گے دستاویز کے مطابق صوبوں میں گیس اور تیل کی رائلٹی کی مد میں 137 ارب 42 کروڑ روپے تقسیم ہوں گے وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے گزشتہ روز جمعہ کو 14 ہزار 500 ارب روپے کا وفاقی بجٹ پیش کیا، جس میں ٹیکس محاصل کا ہدف 9200 روپے رکھا گیا

اپنا تبصرہ بھیجیں