چہرے اورپارٹیاں بدلنے والوں نے عدت کے دن بھی پورے نہیں کئے،شیخ رشید

راولپنڈی(مانیٹرنگ ڈیسک)عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اورسابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ چہرے اورپارٹیاں بدلنے والوں نے عدت کے دن بھی پورے نہیں کئے ۔ان خیالات کااظہار شیخ رشید احمد نے اتوارکے روزٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں کیا۔ شیخ رشید احمد نے کہا کہ 14کھرب کا بجٹ 7کھرب کا خسارہ کہاں سے پورا ہوگاجب کارخانے نہیں چلیں گے تو محصولات کہاں سے وصول ہوں گے ،غریب کے پنکھے پربھی2000ٹیکس لگ گیا ،10کروڑ آدمی غربت کی لکیر سے نیچے آگئے ہیں، شفاف الیکشن ہوں گے تو اندرونی اور بیرونی سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال ہوگا اور ایکسپورٹ بڑھے گی۔انہوںنے کہا کہ قبرایک اوربندے تین ہیں لوٹنے اورپھوٹنے والے سیاسی کفن پہننے کیلئے تیاررہیں،پی ڈی ایم ٹوٹ پھوٹ کاشکارہے ن لیگ اورپیپلز پارٹی آمنے سامنے آنیوالے ہیں ،ڈان لیکس ،میموگیٹ پانامہ پیپر انکے حقیقی اثاثے ہیں ،چہرے اورپارٹیاں بدلنے والوں نے عدت کے دن بھی پورے نہیں کئے، اگرالیکشن میں کسی نے جھرلوپھیراتوعوام مرلو پھر دیں گے۔شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ سارابجٹ آنیوالی حکومت کیلئے مشکلات پیداکرنیکاایجنڈا ہے ،نئی حکومت کیلئے معاشی گڑھاکھودکرجانے کاپروگرام ہے ،شہبازشریف نے ناکامی کااعتراف توکیالیکن آنیوالی حکومت کیلئے بارودی سرنگیں بچھادیں، شہبازشریف نے ایک گھنٹہ آئی ایم ایف کے ہیڈسے بات کی اورنتیجہ صفرنکلا ،سعودیہ اورمتحدہ عرب امارات کی امداد بھی خلا میں لٹک رہی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں