چیئرمین و ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کا طوفانی بارشوں سے جانی و مالی نقصان پر اظہار افسوس

اسلام آباد(صباح نیوز)چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ، مرزا محمد آفریدی نے طوفانی بارشوں کے باعث خیبر پختونخوا کے مختلف اضلاع میں ہونے والے جانی و مالی نقصان پر دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے جاں بحق افراد کے اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار کیا۔اتوار کو سینیٹ سیکرٹریٹ کے مطابق چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے صوبائی حکومت اور متعلقہ اداروں کو ہدایت کی ہے کہ متاثرین کی مدد کیلئے ضروری اقدامات اٹھائے جائیں۔ڈپٹی چیئرمین سینیٹ، مرزا محمد آفریدی نے بھی اپنے الگ پیغام میں قیمتی جانی نقصان پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں