قلعہ عبد اللہ میں جھگڑے کے دوران فائرنگ سے 2راہ گیر زخمی

کوئٹہ( این این آئی) قلعہ عبد اللہ میں لڑائی جھگڑے کے دوران فائرنگ سے 2راہ گیر زخمی ہو گئے ۔ تفصیلات کے مطابق اتوار کو قلعہ عبد اللہ کے علا قے جنگل پرعلیزئی جنگل بازار میں دو گروپوں کے درمیان لڑائی جھگڑے کے دوران فائرنگ کے نتیجے میں 2 راہگیر زخمی ہوگئے جنہیں ہسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں انہیں طبی امداد فراہم کر نے کے بعد مزید علاج و معالجے کے لئے کوئٹہ منتقل کر دیا گیا ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں