اپریل تک ٹیسٹ و انٹرویو دینے والے تمام امیدواروں کو اپوائنمنٹ لیٹر جاری کیے جائیں، میر قدوس بزنجو

کوئٹہ (آن لائن) وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے نوجوانوں کو روزگار دینے کا اپنا وعدہ پورا کرنے کیلئے تمام محکمہ جات کے وزراءاور سیکرٹریز کو ہدایات جاری کی ہیں کہ ایک ہفتے کے اندر اندر وہ تمام اپوائٹمنٹ آرڈرز جاری کر دئے جائیں جنکے ٹیسٹ انٹرویو اپریل تک مکمل ہوچکے ہیں وزیراعلیٰ نے وزراءاور سیکریٹریوں کو یہ ہدایت بھی جاری کی ہے کہ وہ بھرتی کے عمل کی سختی سے نگرانی کریں اور اس امر کو یقینی بنائیں کہ بھرتیاں صاف و شفاف انداز میں میرٹ کے مطابق ہوں اور حق داروں کو انکا حق مل سکے انہوں نے کہا کہ اگر نوکریوں کی فروخت سے متعلق کوئی اطلاع ملی تو متعلقہ محکمہ کے سیکریٹری اور سلیکشن کمیٹی کے اراکین کے خلاف سخت کاروائی کی جائےگی یاد رہے کہ مختلف محکموں میں سالوں سے کئی ہزار ملازمتوں پر بھرتیاں زیر التوا ہیں ان میں تعلیم، پبلک ہیلتھ، زراعت، لیویز،محکہ صحت، فنانس، کالجز وغیرہ شامل ہیں بے روزگار نوجوانوں کو باعزت روزگار کی فراہمی موجودہ حکومت کی اولین ترجیح ہے جسکے تحت وزیراعلیٰ نے بھرتیوں کے عمل میں تیزی لانے کی ہدایت کی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں