کوئٹہ، قتل کے مقدمے اشتہاری ملزمہ سمیت 17 ملزمان گرفتار، مسروقہ سامان اور اسلحہ برآمد

کوئٹہ : کوئٹہ پولیس نے قتل کے مقدمہ میں اشتہاری ملزمہ خاتون سمیت قمار بازوں اسٹریٹ کرائم ایرانی پیٹرول فروخت کرنے والوں سمیت دیگر ملزمان کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے 17ملزمان کو گرفتار کر کے چیھنے گئے موبائل ،گھڑیاں ،اسلحہ ، ایرانی پیٹرول، اور آلات قمار بازی برآمد کر کے قبضے میں لے لئے تفصیلات کے مطابق ڈی آئی جی پولیس کوئٹہ غلام اظفر مہیسر اور ایس ایس پی آپریشن کوئٹہ زوہیب محسن کی خصوصی ہدایت پر تھانہ منظور شہید کے عملے نے قتل کا معمہ حل کرتے ہوئے اشتہاری ملزمہ مسماة(ر) کو گرفتار کر لیا اس کے علاوہ تھانہ نیو سریاب کے عملے نے پیر محمد کے قبضے سے ایک پسٹل بمعہ راﺅنڈ برآمد کر لئے سیٹلائٹ ٹاﺅن پولیس نے راہزنی کی وارداتوں میں ملوث ملزم فتح محمد اور اکرام کے قبضے سے چھینا گیا موبائل اور گھڑی برآمد کر لی پولیس تھانہ انڈسٹریل کے عملے نے غیر قانونی پیٹرول فروخت کرنے والوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے عبداللہ ،زین اللہ، نجیب اللہ، جنید احمد، کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے90لیٹر ایرانی پیٹرول برآمد کر لیا پشتون آباد پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے مفرور ملزم عصمت اللہ کو گرفتار کر لیا تھانہ شہید امیر محمد دستی کے عملے نے جوئے کے اڈے پر چھاپہ مار کر 5قمار بازوں محمد آصف،نصیر احمد، ولی جان، دلدار،شفیع محمد، کو گرفتار کر کے داﺅ پر لگے 26ہزار روپے اور آلات قمار بازی برآمد کر لیے ایک اور کاورائی میں 3نا مزد ملزمان جان محمد، عنایت، اور اسلم کو گرفتار کر لیا تمام گرفتار ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر کے کاروائی شروع کر دی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں