بلوچ قوم کی ترقی اتفاق اور اتحاد میں ہے، نوجوان ہتھیار اٹھانے کے بجائے قلم اٹھائیں، ضیا لانگو
کوئٹہ (آن لائن) وزیر داخلہ بلوچستان میر ضیاءاللہ لانگو سے سردار کمال خان بنگلزئی نے ملاقات کی ملاقات میں باہمی امور کے تبادلہ خیال کیا گیا اس موقع پر وزیر داخلہ میر ضیاءاللہ لانگو نے کہا کہ بلوچ قوم کی ترقی اتفاق اور اتحاد میں ہے اور اس سلسلے میں صوبائی حکومت بھی قبائلی تنازعات کو حل کرنے کی کوشش کر رہی ہے جبکہ قبائلی عمائدین اور قبائلی سردار بھی اپنی ذمہ داریاں نبھائیں تاکہ بلوچستان کے قبائلی مسئلے حل ہو۔وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ چاہتے ہیں بلوچستان سے کشت خون ختم ہو اور نوجوان ہتھیار اٹھانے کے بجائے قلم اٹھائیں تاکہ موت کی بازیاں کھیلنے کی بجائے ترقی کی منازل طے کر سکیںتاکہ ملک و قوم کی ترقی کیلئے ان کی صلاحیت کو برو ئے کار لایا جا سکے ۔
Load/Hide Comments


