لاہور اور اسلام آباد میں زلزلے کے شدید جھٹکے

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) لاہور ، اسلام آباد اور پشاور سمیت ملک کے وسطی اور شمالی علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے جن کی شدت 5.2 ریکارڈ کی گئی۔صوبہ پنجاب ، کشمیر اور خیبر پختونخوا کے بڑے حصے میں زلزلہ محسوس کیا گیا،زلزلے کے سبب شہری خوف و ہراس کا شکار ہو گئےاور کلمہ طیبہ پڑھتے ہوئے گھروں اور دفاتر سےباہر نکل آئے تاہم کسی ہلاکت یا نقصان کی اطلاع نہیں ملی ۔زرائع کے مطابق ملک کے دیگر شہروں کھاریاں، اٹک ، نارووال، رائیونڈ ،مانانوالہ،ایبٹ آباد، سوات ، کوٹلی میر پور، جہلم، پنڈی بھٹیاں، مانسہرہ، صوابی ، منڈی بہاؤالدین میں بھی زلزلہ آیا۔ ریکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت 5.2 ریکارڈ کی گئی جبکہ اس کی گہرائی 10 کلو میٹر تھی اور اس کا مرکز کشمیر کا علاقہ تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں