ڈی آئی خان ، سیکیورٹی فورسزکا آپریشن، کالعدم تنظیم کا رکن عرفان عرف گُڈ ہلاک
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)ڈی آئی خان، فوج، سی ٹی ڈی اور پولیس کے تحصیل درابن میں مشترکہ آپریشن کے دوران تحریک طالبان گنڈاپور گروپ کا شدت پسند عرفان عرف گُڈ (لنگڑا) ہلاک ہو گیا۔سیکیورٹی ذرائع کے مطابق کارروائی میں دو دیگر شدت پسند رات کی تاریکی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہوگئے، کارروائی میں فوج سی ٹی ڈی اور پولیس بھی شامل تھی۔ذرائع نے بتایا کہ سیکیورٹی فورسز کے ساتھ شدت پسند وں کا ایک گھنٹے تک مقابلہ جاری رہا، مارا گیا شدت پسند عرفان، کمانڈر مظہر اور جبار شاہ کا قریبی ساتھی تھا، شدت پسند کا یہ گروہ درابن اور گردونواح میں چیک پوسٹوں پر حملوں اور دیگر کارروائیوں میں ملوث تھا۔
Load/Hide Comments


