امن کمیٹی جوائنٹ روڈ میں نئے یونٹ کا انعقاد ،ریلوے کالونی کو درپیش مسائل پر تبادلہ خیال

کوئٹہ(صباح نیوز)ریلوے کالونی امن کمیٹی کے چیئرمین میر اسماعیل بنگلزئی کی جانب سے گزشتہ روز علاقے کے مسائل کے فوری اور جامع حل کے لئے بنائی گئی کمیٹی میںجوائنٹ روڈ لوکو کالونی میں نئے نونٹ کا انعقاد کیا گیا جس میں ریلوے کالونی کو درپیش مسائل پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ امن کمٹی میں نئے شامل ہونے والے جوائنٹ روڈ لوکو کالونی میں ممبران کو چیئرمین اسماعیل بنگلزئی، حاجی فاروق یوسفزئی ،چوہدری شبیر احمد ،حبیب خان ،ملک اکرم اعوان ،اکرم بنگلزئی ،شیخ حامد ،شیخ رفیق ،چوہدری امتیاز ، عمر خیام ،دلداراعوان ،اظہار خٹک ،علی رضا، زاہد ناروئی ،حافظ عابد ،طارق محمود ،جبار ،شفیق پاجی ،حافظ خلیل الرحمن ،حافظ سید مدنی ،فہیم احمد ، عاصم عمران ،اسلم یوسفزئی ،ربانی اے ایس ایم ،فہیم احمد، مہتاب احمدودیگر کو خوش آمدید کہا گیا ۔جوائنٹ روڈ لوکو کالونی کے نئے یونٹ کے رضا کاروں نے شمیم اختر ،کی قیادت میں شمولیت اختیار کیا جس میں ارسلان اسلم، یوسف خان ، راحیل الیاس، اظہر اقبال ، شمروز خان ، سعود خان ، رفیق خان ، منور سعید شامل ہیں ۔ اس موقع پر چوہدری شبیراحمد اور حاجی فاروق یوسفزئی نے کہا کہ میر اسماعیل بنگلزئی کی کاوشوں سے امن کمیٹی کو فعال کرنے اور ریلوے کالونی کو درپیش مسائل جن میں چوری، رہزنی اور دیگر سماجی مسائل کے حل کے تدارک کیلئے دن رات کوششیں کی جا رہی ہیں جبکہ کمیٹی کے معرض وجود میں آنے کے بعد ریلوے ۔ کالونی کے مسائل میں کمی رونما ہوتی دکھائی دے رہی ہے کمیٹی میں شامل ہونے والے عہدیداروں اور رضا کاروں کا کہنا تھا کہ جس طرح شہید امیر محمد دشتی تھانہ اور سول لائن تھانہ امن کمیٹی کے ساتھ تعاون کررہے وہ قابل ستائش ہے۔انہوں نے کہاایس ایچ او امیر دشتی تھانہ نصیب اللہ ناصر اس وقت بھر پور تعاون کررہے حالیہ ان کرکردگی کسی ڈکی چھپی نہیں وہ دن رات ریلوے کالونے میں گشت کرورارہے اور خود بھی گشت کرتے رہتے ہے ۔ دریں اثناء ایس او سول لائن مٹھا خان نے اپنے ایماندری سے امن کمیٹی کے تعاون کرتے ہوئے ٹریفک کالونی میں ایک شخص کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے انہیں گرفتار بھی کرلیا اور ان کی خلاف بھر پور کارروائی بھی جس کی جتنے تعریف کیا جائے کم ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں