تفرقہ پیدا کرنے والے ہم سے ہمارا عزم و حوصلہ اور منزل نہیں چھین سکتے، پی ٹی آئی بلوچستان

کوئٹہ (انتخاب نیوز) چند افراد کی پارٹی چھوڑنے کے بعد نئے عہداداران کا انتخاب کارکردگی ، نظریے اور میرٹ کی بنیاد پر ہونا چاہیے ہیں کسی بھی قوم ، ادارے اور تحریک کی کامیابی و ناکامی کا دارومدار اسکی لیڈر شپ پر منحصر ہے گرفتار کارکنان کی رہائی اور دیگر مسائل کے حل کے لئے ہم سب کو یکجا ہو کر جدوجہد کرنا ہوگی ترجمان تحریک انصاف جوائنٹ ایکشن کمیٹی بلوچستان تحریک انصاف بلوچستان کے جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے مشترکہ اجلاس کے بعد ترجمان نے پارٹی سیکرٹریٹ سے جاری کردہ بیان میں کہا کہ تحریک انصاف نے اس مشکل وقت میں فکر و فہم و بردباری اور جراتمندانہ فیصلے کرنے ہیں پارٹی میں تفرقہ پیدا کرنے والے ہم سے ہمارا عزم و حوصلہ اور منزل نہیں چھین سکتے، لیکن ہم سب نے تمام تر مشکلات کے باوجود آئین و منشور کی روشنی میں اپنی جدوجہد جاری رکھنی ہے، تحریک انصاف اس وقت جس سخت ترین حالات کا سامنا کر رہی ہے اسکی تاریخ میں نظیر نہیں ملتی، مشکل کی اس گھڑی میں مرکزی لیڈر شپ نے فکر وفہم، بردباری، آئین و قانون کے دائرے میں رہ کر پارٹی کی بھاگ دوڑ سنبھالنی ہے چند عہدیداران اور ممبر کی پارٹی چھوڑنے کے بعد موجودہ حالات میں دلیل، حقائق، میرٹ، نظریے اور کارکردگی کی بنیاد پر نئے ممبران کا انتخاب کرکے پارٹی میں اتفاق رائے سے اس قافلے کو اپنی منزل تک پہنچانا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں