کوہلو میونسپل کمیٹی کے چیئرمین کیلئے انتخاب، وائس چیئرمین کیلئے ڈرا کی تاریخ مقرر

کوہلو (آن لائن) ضلع کوہلو کے میونسپل کمیٹی کے چیئرمین کیلئے انتخاب اور وائس چیئرمین کیلئے ڈرا کی تاریخ مقرر کردی گئی ہے صوبائی الیکشن کمشنر بلوچستان شریف اللہ نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان کے اعلامیہ کے مطابق بلوچستان کے ضلع کوہلو کے میونسپل کمیٹی کے چیئرمین کیلئے انتخاب اور وائس چیئرمین کیلئے ڈرا کا معزز بلوچستان ہائی کورٹ کے آرڈر کے مطابق انتخابی تاریخ مقرر کردی گئی ہے جس کے مطابق 15 جون 2023ءکو چیئرمین کیلئے انتخاب اور وائس چیئرمین کیلئے ڈرا عمل میں لایا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں