کوئٹہ اور خضدارسرکل میں کیسکو کی نادہندگان کی خلاف کارروائیاں، متعدد کنکشنز منقطع
کوئٹہ (این این آئی) کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی(کیسکو)کی ماہ جون میں ریکوری مہم کے سلسلے میں نادہندگان اور غیر قانونی کنکشنز کے خلاف مختلف سرکلز میں کاروائیاں جاری ہے۔ اس سلسلے میںچیف ایگزیکٹو آفیسر کیسکوکی خصوصی ہدایات پر سپرنٹنڈنگ انجےنئر کیسکو سینٹرل سرکل کوئٹہ کے تحت ایکسین سریاب ڈویژن کیسکو کی سربراہی میں کارروائی عمل میں لائی گئی جس کے دوران کیسکوکی ٹیموںنے کلی چلتن سریاب روڈ، کلی بڑیچ آباد، اُزبک بازارکمالو، مشرقی بائی پاس کے علاقوںمیں کارروائی کے دوران 3ٹرانسفارمرزاُتاردئےے جبکہ متعدد کمرشل ہوٹل اور گھریلو کنکشنز بھی عدم ادائیگی پر منقطع کردئےے گئے نیز کیسکوبروری سب ڈویژن کی ٹیموںنے بھی کارروائی کرتے ہوئے کلی خروٹ آباد،اے ون سٹی ، کلی دیبہ اور سپنی روڈکے علاقوںمیں عدم ادائیگی پر 38گھریلو اور کمرشل نادہندہ صارفین کے کنکشنز منقطع کردئےے جن کے ذمہ لاکھوں روپے کے بقایاجات واجب الاداہے۔ اسی طرح سپرنٹنڈنگ انجےنئر کیسکوخضدارسرکل کی سربراہی میں نادہندگان کے خلاف کارروائی عمل میں لائی گئی جس کے تحت منگچر اور خالق آباد کے علاقوںمیں نادہندگان کے 5ٹرانسفارمرزعدم ادائیگی پر اُتاردئےے جن میں 3ٹرانسفارمرز دیہات کے اور 2زرعی نادہندگان کے ٹرانسفارمرزشامل ہیں نیز کارروائی کے دوران منگچر میں پبلک ہیلتھ انجےنئرنگ (پی ایچ ای)کے 2ٹیوب ویلوںکے ٹرانسفارمرز بھی عدم ادائیگی پر اُتاردئےے گئے ،اس کے علاوہ کیسکو خضدار ون سب ڈویژن کی ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے نادہندگان کے24کنکشنز عدم ادائیگی پر منقطع کردئےے جبکہ کیسکوسوراب سب ڈویژن کی ٹیم نے بھی کارروائی کے دوران 4زرعی ٹیوب ویلوںکے ٹرانسفارمرزعدم ادائیگی پر اُتاردئےے جن کے ذمہ لاکھوںروپے کے بقایاجات واجب الاداہے۔واضح رہے کہ کیسکوکی ٹیمیں صوبہ بھرمیں نادہندہ سرکاری محکموں اور گھریلو، کمرشل ، زرعی اور دیگر صارفین سے بقایاجات کی وصولیابی کے سلسلے میں بلاتفریق کارروائیاں کررہی ہے۔ لہٰذا کیسکونے تمام صارفین سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنے ذمہ بجلی کے بل بروقت اداکرنے کے ساتھ ساتھ بقایاجات کی ادائیگی کو بھی یقینی بنائیں تاکہ بعد میں کسی زحمت یا پریشانی سے بچاجاسکے۔


