وزیر داخلہ بلوچستان کی زیر صدارت لاپتہ افراد کے حوالے سے کمیشن اجلاس
کوئٹہ( این این آئی) وزیر داخلہ بلوچستان میر ضیاءاللہ لانگو کی زیرِ صدارت لاپتہ افراد کے حوالے سے کمیشن اجلاس منعقد ہواجس میں صوبائی وزیر زمرک خان اچکزئی، رکن صوبائی اسمبلی زابد ریکی، رکن صوبائی اسمبلی نصیر شاہوانی،ودیگر اعلیٰ حکام نے شرکت کی ۔اجلاس کو ایڈیشنل چیف سیکریٹری داخلہ صالح ناصر کی جانب سے گزشتہ اجلاسوں کی کارروائی پر بریفنگ دی گئی۔ اجلاس میں لاپتہ افراد کے لواحقین نے بھی شرکت کی۔اس موقع پر وزیر داخلہ میر ضیاءاللہ لانگو نے کہاکہ لاپتہ افراد کے مسئلے کو مستقل طور پر حل کرنا ہوگا۔w
Load/Hide Comments


