فیصل آباد، موٹرسائیکل ڈمپرسے ٹکراگئی، 2 افراد جاں بحق ،ایک زخمی

فیصل آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)فیصل آبادکے نواحی علاقہ نلے والاپُل چک جھمرہ کے قریب موٹر سائیکل ڈمپر سے ٹکراگئی جس کے نتیجے میں2 افرادجاں بحق اورایک زخمی ہوگیا۔ریسکیو حکام کے مطابق چک75ر۔ب لوہکے کے رہائشی 22سالہ ثقلین اعجاز، 25سالہ عمران عرف مانی اور18سالہ احمدخالد کسی کام سے جارہے تھے کہ تیزرفتاری کے باعث اُن کی موٹرسائیکل ڈمپرکے ساتھ ٹکراگئی جس کے نتیجہ میں ثقلین اعجازاورعمران عرف مانی موقع پرجاں بحق ہوگئے،لاشوں اورزخمی کو ہسپتال منتقل کیا گیا ۔ضروری قانونی کارروائی کے بعدنعشیں ورثاء کے سپردکردی گئیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں