نئی مشترکہ کرنسی میں تجارت، مصر نے ”برکس“ میں شمولیت کیلئے درخواست دیدی

قاہرہ (مانیٹرنگ ڈیسک) قاہرہ میں تعینات روس کے سفیر جارجی بوریشینکو نے اعلان کیا ہے کہ مصر نے ’برکس‘ (BRICS) میں شمولیت کیلئے درخواست دی ہے۔ روسی سفیر نے خبر ایجنسی کو انٹرویو میں کہا کہ برکس ممالک (برازیل، روس، بھارت، چین، جنوبی افریقہ) متبادل کرنسیز میں تجارت کیلئے کام کر رہے ہیں، چاہے وہ ان ممالک کی قومی کرنسی ہو یا ایک نئی مشترکہ کرنسی، مصر اس میں دلچسپی رکھتا ہے۔ سفیر کا کہنا تھا کہ مصر روس کے ساتھ تجارت اور معاشی تعاون بڑھانا چاہتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ تجارتی لین دین کیلئے ادائیگی کے نئے نظام پر کام ہورہا ہے۔ خیال رہے کہ جون کے اوائل میں برکس رکن ممالک نے کیپ ٹاو¿ن میں ملاقات کی تھی۔ اس موقع پر مصر، ایران، سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات سمیت 12 دیگر ممالک کے سفارتکار بھی موجود تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں