بیروزگار ڈاکٹرز کی تعداد 1600 سے تجاوز کرگئی، نوکریاں فراہم کی جائیں، ویٹرنری ڈاکٹرز
کوئٹہ (آن لائن) بلوچستان بے روزگار لائیوسٹاک ویٹرنری ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام بدھ کو صدر ڈاکٹر جاوید کی قیادت میں احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ مظاہرین نے بینرز اٹھارکھے تھے جن نعرے درج تھے۔ مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر جاوید،نصراللہ، علی احمد، ڈاکٹر جاوید نے کہا کہ حکومت بلوچستان کی جانب سے پچھلے سال سال میں ویٹرنری ڈاکٹرز کیلئے کوئی اسامی تخلیق نہیں کی گئی جسکی وجہ سے بے روزگاری میں شدیداضافہ ہوا ہے ۔انہوں نے کہا کہ ملک کی مختلف یونیورسٹیوں سے ہر سال 200کے قریب ویٹرنری ڈاکٹرز فارغ التحصیل ہوتے ہیں جس سے بے روزگار ویٹرنری ڈاکٹرز کی تعداد 1600سے تجاوز کرگئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ حال ہی میں بے روزگاری سے تنگ آکر ویٹرنری ڈاکٹرز نے اسمبلی کے سامنے اپنی ڈگریاں بھی نذر آتش کی ہیں لیکن پھر بھی حکومت بلوچستان کی جانب سے کوئی خاطرخواہ اقدامات سامنے نہیں آئے۔ انہوں نے کہا کہ اگر ہمارے مطالبات نہیں مانے گے تو تمام ویٹرنری ڈاکٹرز بہت جلد وزیراعلیٰ ہا¶س کے سامنے دھرنا دیں گے۔


