صوبائی حکومت دیگر صوبوں کی طرح پنشن میں 10 فیصد اضافہ کرے، بلوچستان پنشنرز ویلفیئر ایسوسی ایشن

کوئٹہ (آن لائن) بلوچستان پنشنرز ویلفیئر ایسوسی ایشن کے صدر شہباز مندوخیل ، خدائے رحیم ایجبانی، در محمد بگٹی نے حکومت سے اپیل کی ہے کہ وفاق اور دیگر صوبوں کی طرح بلوچستان کے ریٹائرڈ ملازمین کی یکم جولائی 2021ءسے موجودہ رواں پنشن میں 10 فیصد اضافہ کر کے سپریم کورٹ آف پاکستان میں دائر کی گئی اپیل واپس لے کر پنشنرز کو انکا حق دیا جائے یہ بات انہوں نے بدھ کو کوئٹہ پریس کلب میں پریس کانفرنس کے دوران کہی انہوں نے کہا کہ گزشتہ سال جون سے اب تک مہنگائی میں 100فیصد اضافہ ہوا ہے اسی طرح میڈیکل کے اخراجات بھی 2سو سے 3سو فیصد بڑھ گئے ہیں حکومت بجٹ میں پنشنرز کی پنشن میں مہنگائی کے تناسب سے اضافہ کریں اور بلوچستان کے پنشنرز کے اسکیل 1سے 16کی پنشن میں 35فیصد اور اسکیل 17سے22کی پنشن میں 30فیصد اضافہ کرے اور میڈیکل الاﺅنس میں 100فیصد اضافہ کر کے پنشنرزکے لئے میڈیکل ریفرل پالیسی ختم کی جائے اور کم سے کم 32ہزار کی جائے عدالت عالیہ نے ستمبر 2022میں فیصلہ دیا تھا کہ بلوچستان حکومت دیگر صوبوں اور وفاق کی طرز پر یکم جولائی 2021ءسے موجودہ رواں پنشن میں 10فیصد اضافہ کرے ہماری حکومت سے ہمدردانہ درخواست سے کہ پنشنرز کا کیس سپریم کورٹ سے واپس لے کیونکہ حکومت عدالت عظمیٰ میں اپیل میں گئی ہے یہ اپیل 91روز بعد سپریم کورٹ میںداخل کی گی جو زائد المعیاد ہے ہم حکومت سے پر امید ہیں کہ وہ پنشنرز پر احسان کرتے ہوئے انکی اس درخواست پر ہمدردانہ خور کرے گی کیونکہ تمام ملازمین نے ملازمت مین رہتے ہوئے حکومت اور ملک کی خدمت کی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں