پاکستان میں اقوام متحدہ کے سفیر کا ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال ڈھاڈر کا دورہ

ڈھاڈر (آن لائن) اقوام متحدہ کے پاکستان میں سفیر مسٹر جولیان کی ڈھاڈر آ مد جہاں انہوں نے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال ڈھاڈر میں قائم بے نظیر نشوونما پروگرام کے سینٹر کا دورہ کیا ڈھاڈر پہنچنے پر ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر لیاقت علی رندایم ایس ڈاکٹر سیف اللہ ورلڈفوڈپروگرام کے نمائندے ڈاکٹر شہک بلوچ اسلم رئیسانی مرف کے ڈسٹرکٹ کوارڈینیٹر میر پرویز لہڑی ایچ آر آفیسر شاہ زیب یونیسیف کے نمائندے ڈاکٹر شیراز بلوچ ڈاکٹرفہداللہ ،ای پی آئی آفیسر زبیراحمد نے ان کا استقبال کیا دورے کے دوران مسٹر جولیان کو ہسپتال کے مختلف شعبہ جات کا تفصیلی معائنہ کرایا گیا۔ ہسپتال کے ایم ایس ڈاکٹر سیف اللہ مری نے انہیں ڈی ایچ کیو ہسپتال کو درپیش مسائل سے آگاہی دی۔ اس موقع پر مسٹر جولیان کو بینظیر نشوونما سینٹر اور یونیسیف او ٹی پی سینٹر لے جایا گیا اور ڈسٹرکٹ کوآرڈینٹر میر پرویز لہڑی اور ایچ آر آفیسر شاہ زیب شاہ، سپروائزر زیب نواز لہڑی، منظور بلوج نے بینظیر نشوونما پروگرام کے متعلق مکمل بریفنگ دی اور سینٹر کی کارکردگی سے آگاہ کیا۔ اس موقع پر مسٹر جولیان بی آ ئی ایس پی نشوونما سینٹر پروگرام کے توسط سے خواتین اور بچوں کی صحت اور فلاح و بہبود پر خوشی اور اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ادارے میں الیکٹرک کے مسائل اور کمی کو حل کرنے کے لیے بہت جلد ضلع کچھی کے ہیڈکوارٹر ہسپتال کو سولر سسٹم پر منتقل کیاجائے گا تاکہ بجلی کے مسئلے سے مستقل نجات مل سکے بعدازں اقوام متحدہ کے سفیر مسٹر جولیان کے اسسٹنٹ کمشنر ڈھاڈر فہد شاہ راشدی سے ان کے دفتر میں ملاقات کی اور ان سے باہمی دلچسپی کے امور اور دیگر مسائل پر گفتگو کی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں